عید کے بعد تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگانا شروع کردیں گے ، اسد عمر - Daily Pakistan Urdu Columns | Facebook Whatsapp Urdu Columns

عید کے بعد تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگانا شروع کردیں گے ، اسد عمر

 


یورپ اور برطانیہ میں جس تعداد میں ویکسین تیار ہونی تھی وہ نہیں ہوئی ، اس وقت 60 سے70ہزار یومیہ ویکسی نیشن کی جا رہی ہے ، عید کے بعد ویکسی نیشن کی تعداد ڈیڑھ سے دو لاکھ تک لےجانا چاہتے ہیں ، سربراہ این سی او سی کی پریس کانفرنس.


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں ویکسین کی جتنی طلب ہےاتنی سپلائی نہیں ہے ، عید کے بعد تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگانا شروع کردیں گے ، یورپ اور برطانیہ میں جس تعداد میں ویکسین تیار ہونی تھی وہ نہیں ہوئی ، اس لیے یورپ بھی ویکسین باہر سے لینے کا سوچ رہاہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویکسین ملک میں موجود ہے ، ہمارے پاس 9 لاکھ سے زائد ویکسین ابھی دستیاب ہیں ، اس وقت 60 سے70ہزار یومیہ ویکسی نیشن کی جا رہی ہے ، عید کے بعد ویکسی نیشن کی تعداد ڈیڑھ سے دو لاکھ تک لےجانا چاہتے ہیں ، پہلی ترجیح ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگانا تھا ، اس وقت6 لاکھ 40لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز رجسٹرڈ ہوئے تھے۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا ویکسین کےلیےرجسٹریشن دس فیصد سےبھی کم لوگوں نے کرائی ہے ، تقریباً 13 لاکھ سے زائد ویکسی نیشن کی جا چکی ہے ،میں این سی او سی کا سربراہ ہوں ، میں بھی اپنی باری کا انتظار کررہاہوں، جب کہ صدر اور وزیراعظم نے اپنی باری کا انتظار کیا اور ویکسین لگوائی۔ خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 118 افراد لقمہ اجل بن گئے ، ملک بھر میں 4 ہزار 318 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مزید 118 افراد کی اموات کے بعد پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 15 ہزار 619 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہو چکی ہے جن میں اس وقت ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار 34 بتائی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

پیج