مثالی شوہر کی خوبیاں - انجینیئر نذیر ملک
اتوار 4 اپریل 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
بیوی سے حسن سلوک کرنے والا مرد بہترین شوہر ہے
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کی رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو اپنے اہل و عیال کےلۓ اچھا ہو اور میں تم سب میں سے اپنے اہل عیال کے لئے اچھا ہوں۔
جب تمہارا کوئی ساتھی فوت ہو جائے تو اس کی بری باتیں کرنا چھوڑ دو
(رواہ ترمزی
حضرت ابن عباس کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو اپنی عورتوں کےلئے اچھا ہے(رواہ الحاکم
اپنے اہل و عیال پر خوش دلی سے خرچ کرنا اچھے شوہر کی صفت ہے
حضرت ابو مسعود انصاری کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا آدمی کا اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا صدقہ ہے(ترمذی
فرمان نبوی ہے کہ جس جان کا صدقہ اداء ہو گیا اس پر جہنم کی آگ حرام۔
جس مرد کو عزت کی شریک، نیک سیرت، فرمانبردار اور مخلص بیوی مل گئ اسے تو دنیا میں ہی جنت (حور) مل گئ اور جس عورت کو مکمل پیار کرنے والا شوہر مل گیا اس کے لۓ یہ دنیا بھی جنت اور وہ دنیا بھی جنت۔
*الدعاء*
یا اللہ ہمارے گھروں کو شاد و آباد رکھ۔
اے اللہ تعالی ہماری عورتوں کو سلامت رکھ۔ ان میں برکت دے اور ہم میاں بیوی میں محبت ڈال دے۔
اے اللہ تعالی ہمارے اہل و عیال کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا اور زندگی میں ہمارے لئے حصول
رزق میں آسانیاں فرما اور رزق کی تنگی سے محفوظ فرما۔
آمین یا رزاق یا کریم یا رب العالمین۔
Please visit us at www.nazirmalik. com
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں