رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت - انجینیئر نذیر ملک - Daily Pakistan Urdu Columns | Facebook Whatsapp Urdu Columns

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت - انجینیئر نذیر ملک

*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت - انجینیئر نذیر ملک

پیر 12 اپریل 2021

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ جو بدر کی لڑائی میں شریک تھے اور لیلۃالعقبہ کے(بارہ) نقیبوں میں سے تھے۔ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت جب آپ کے گرد صحابہ کی ایک جماعت بیٹھی ہوئی تھی فرمایا کہ مجھ سے بیعت کرو اس بات پر کہ۔

1۔ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو گے۔

2۔ چوری نہ کرو گے۔

3۔ زنا نہ کرو گے۔

4۔ اپنی اولاد کو قتل نہ کرو گے۔

5۔ اور نہ عمداً کسی پر کوئی ناحق بہتان باندھو گے

6۔ اور کسی بھی اچھی بات میں (اللہ کی) نافرمانی نہ کرو گے۔

جو کوئی تم میں ( اس عہد کو) پورا کرے گا تو اس کا ثواب اللہ کے ذمے ہے اور جو کوئی ان ( بری باتوں ) میں سے کسی کا ارتکاب کرے اور اسے دنیا میں(اسلامی قانون کے تحت) سزا دے دی گئی تو یہ سزا اس کے
(گناہوں کے) لیے بدلا ہو جائے گی اور جو کوئی ان میں سے کسی بات میں مبتلا ہو گیا اور اللہ نے اس کے(گناہ) کو چھپا لیا تو پھر اس کا(معاملہ) اللہ کے حوالہ ہے، اگر چاہے معاف کرے اور اگر چاہے سزا دیدے۔ (عبادہ کہتے ہیں کہ) پھر ہم سب نے ان (سب
باتوں) پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کر لی۔ (رواہ بخاری۔18

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صحابہ اکرام والی بیعت نبھانے کی ہمت دے اور ہمیں شیطان کے شر سے محفوظ فرما تاکہ ہم
بھی صحابہ رضوان اللہ کے اعمال کی پیروی کرنے والوں میں شامل ہو جائیں اور نبی کریم کی خواہش پوری کرنے والے بن جائیں۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik. com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

پیج