ترکی کے ایک فن کار، جو چھوٹی اشیا بنانے کے ماہر ہیں، نے دنیا کی سب سے چھوٹی شطرنج بنائی ہے، تاہم ابھی اس کا اندراج گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نہیں کیاگیا ہے۔ اس شطرنج کی لمبائی اور چوڑائی 0.35 انچ ضرب 0.35 انچ ہے۔
نیکاتی کورکماز کی بنائی ہوئی یہ شطرنج موجودہ عالمی ریکارڈ کی حامل شطرنج سے دوگنا چھوٹی ہے۔ نیکاتی نے اس شطرنج کو 6 ماہ میں ہر روز 6 گھنٹے کام کر کے بنایا ہے۔
نیکاتی کا کہنا ہے کہ یہ خوردبینی شطرنج قابل استعمال ہے۔
اس پر شطرنج پر کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کو خوردبین اور خصوصی سٹک کی ضرورت پڑتی ہے۔ نیکاتی کے بنائے ہوئے 40 سے زیادہ خوردبینی فن پارے کوشاداسی، ترکی کے نیکاتی کورکماز مائیکرو منییچر آرٹ سنٹر اینڈ ایگزیبیشن ایریا میں نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ نیکاتی کا کہنا ہے کہ وہ خوردبینی شطرنچ کا عالمی ریکارڈ درج کرانے کے لیے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو شواہد فراہم کریں گے۔
اس وقت دنیا کی سب سے چھوٹی شطرنج کی لمبائی اور چوڑائی 0.6 انچ ضرب 0.6 انچ ہے۔ اسے امریکی فن کار آرا غازارین نے بنایا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں