وضو اور تیمم کے احکامات - انجینیئر نذیر ملک - Daily Pakistan Urdu Columns | Facebook Whatsapp Urdu Columns

وضو اور تیمم کے احکامات - انجینیئر نذیر ملک

وضو اور تیمم کے احکامات - انجینیئر نذیر ملک

منگل 13 اپریل 2021

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

اے ایمان والو! جب تم نماز کے لئے اُٹھو تو اپنے منہ کو اور اپنے ہاتھوں  کوکہنیوں سمیت دھو لو اپنے سروں کا مسح کرو  اور اپنے پاؤں کو ٹخنوں سمیت دھو لو  اور اگر تم جنابت کی حالت میں ہو تو غسل کرلو  ہاں اگر تم بیمار ہو یا سفر کی حالت میں ہو یا تم میں سے کوئی حاجت ضروری  سے فارغ ہو کر آیا ہو، یا تم عورتوں سے ملے ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو  تم پاک مٹی سے تیمم کر لو،  اسے اپنے چہروں پر اور ہاتھوں پر مل لو  اللہ تعالٰی تم پر کسی قسم کی تنگی ڈالنا نہیں چاہتا  بلکہ اس کا ارادہ تمہیں پاک کرنے کا اور تمہیں اپنی بھرپور نعمت دینے کا ہے تاکہ تم شکر ادا کرتے رہو۔(المائدہ آیت۔

*شدید سردی میں اچھی طرح وضو کرنے کے ثواب کے بارے میں*

حضرت عبداللہ بن عباس کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا۔
میرا رب میرےپاس (خواب میں) بہترین صورت میں آیا اور کہا اے محمد میں نے کہا میں حاضر ہوں اور فرمانبرداری کے لئے تیار ہوں اللہ تعالی نے فرمایا۔کیا تجھے معلوم ہے بلند پایہ فرشتوں کی جماعت آپس میں کس چیز کے بارے میں جھگرتی ہے؟
میں نے عرض کیا

درجات بلند کرنے والے اعمال کے بارے میں
گناہ مٹانے والے اعمال کر بارے میں۔

جماعت کے لئے مسجد کی طرف چل کر آنے والے قدموں کے ثواب کے بارے میں۔
شدید سردی میں اچھی طرح وضو کرنے کے ثواب کے بارے میں جو شخص ان اعمال کی حفاظت کرے گا وہ خیر اور بھلائی پر زندہ رہے گا۔ خیر و بھلائی پر مرے گا اور گناہوں سے ایسے پاک و صاف ہوگا جس طرح ماں کے جننے کے دن گناہوں سے پاک و صاف ہوتا ہے(ترمذی

*وضوء سے پہلے بسم اللہ پڑھنا ضروری ہے*

جس نے وضوء سے قبل بسم الله نه پڑھی تو اس کا وضوء نهیں ھوتا۔

*دلیل*
حضرت سعد بن زید کہتے ھیں که رسول الله نے فرمایا۔

جس نے وضو سے قبل بسم الله نه پڑھی تو اس کا وضوء نهیں ھوا۔
(رواه ترمذی ابن ماجه

*وضوء کے بعد درج ذیل دعا پڑھنا مسنون ھے*

اشھد ان لا اله الا الله وحده لا شریک له و اشھد ان محمد عبده و رسوله..

حضرت عمر بن خطاب کہتے ھیں که رسول الله نے فرمایا اگر کوئ شخص مکمل وضوء کرکے یه دعاء پڑھ لے تو اس کے لۓ جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیۓ جاتے ھیں که جس سے چاھے داخل ھو (رواه مسلم، آحمد و ابو داؤد)

*غیر مسنون اعمال*

وضوء کے دوران مختلف اعضا دھوتے وقت مختلف دعائیں یا کلمه شھادت پڑھنا احادیث سے ثابت نھیں.

 غسل کرنے سے قبل یا دوران غسل یا غسل کے بعد کوئ دعاء پڑھنا احادیث سے ثابت نھیں.

اؤنٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

اؤنٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹنے کی وجہ تسمیہ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور صحابہ نے اونٹ کا گوشت تناول فرمایا اور دین کی بات شروع ہوئی اسی دوران کسی کی ہوا خارج ہو گئی۔ آپ بڑے نفیس انسان تھے بو آپ تک بھی پہنچی مگر شرم کے مارے وضوء بنانے کیلئے کوئی بھی نہ اٹھا تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ جب اونٹ کا گوشت کھاؤ تو وضوء بنا لیا کرو۔ اس پرسب لوگو نے تجدید وضوء کر لیا۔

*اصول دین*
جب اللہ تعالی کا فرمان آجاۓ یا نبی کریم کی تاکید آجاۓ تو حکم کے معنی لئے جائیں گے

سائنسی حکمت یہ ہے کہ اؤنٹ کا گوشت کھانے سے پیٹ میں بہت ہوا پیدا ہوتی ہے اور یہ بات ہمارے تجربے میں کثرت سے آئی ہے

*میت کو غسل دینے والے پر غسل اور کاندھا دینے والے پر وضوء*

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:
‏‏‏مِنْ غُسْلِهِ الْغُسْلُ، ‏‏‏‏‏‏وَمِنْ حَمْلِهِ الْوُضُوءُ يَعْنِي الْمَيِّتَ. قَالَ:‏‏‏‏ وَفِي الْبَاب، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَلِيٍّ، ‏‏‏‏‏‏وَعَائِشَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
(ترمذی 993)

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میت کو نہلانے سے غسل اور اسے اٹھانے سے وضو ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:

 ۱- ابوہریرہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن ہے، ۲- اس باب میں علی اور عائشہ رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں،(ترمذی 993

*الدعاء*

یا اللہ تعالی مجھے کتاب و سنت پر عمل کرنے میں پختہ تر کردے.

یا اللہ تعالی میں تجھ سے نفع بخش علم، وسیع رزق اور ہر قسم کی بیماری سے شفاء کا سوال کرتا ہوں۔

اے مغفرت والے رب ہمیں کرونا سے محفوظ فرما۔

آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik. com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

پیج