پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جہانگیر خان ترین عدالت میں پیشی کے موقع پر آج بھی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے ذریعے ”شو آف پاور “کیا گیا جبکہ فیصل آباد سے ایم این اے راجہ ریاض نے جہانگیر ترین کو قائدتحریک انصاف قراردیدیا.
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی سمیع گیلانی، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، جاوید وڑائچ ‘راجہ ریاض‘صوبائی وزراءنعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ اور مشیر امیر محمد خان ‘صوبائی مشیر رفاقت گیلانی، فیصل جبوانہ، خرم لغاری‘اراکین پنجاب اسمبلی میں اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید‘ بلال وڑائچ، عمر آفتاب ڈھلوں، طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ اور امین چوہدری‘چوہدری افتخار گوندل، غلام رسول سانگھا، ثمن نعیم اور ساجد وڑائچ جہانگیر خان ترین کےساتھ عدالت پہنچے.
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و ررکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے قائد جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے کپتان ہیں اور جہانگیرترین قائدراجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ہمراہ 22 اراکین صوبائی اسمبلی اور 8 اراکین قومی اسمبلی حمایت کے لیے آئے ہیں انہوں نے کہاہم بلیک میلر نہیں تحریک انصاف کے ہمدرد لوگ ہیں.
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کرنے والے وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف سازش کر رہے ہیں راجہ ریاض نے کہا کہ سازش کر کے جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات بنائے گئے، خان صاحب آپ سے اپیل ہے کہ اس بارے میں سوچیں. تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کی حکومت اور عمران خان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں مگر وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو جہانگیر ترین کو ٹارگٹ کر رہے ہیں راجہ ریاض نے کہا کہ ہم کوئی رعایت نہیں مانگ رہے، عدالت سے سرخرو ہوں گے، جہانگیر ترین عدالت میں اپنے خلاف جھوٹے مقدمات کو فیس کر رہے ہیں.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں