کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) بل گیٹس دنیا کے سب سے بڑے جاگیر دار بن گئے، انہوں نے اپنی دولت سے اتنی زیادہ زمینیں خرید لی ہیں کہ وہ اب نہ صرف امریکہ کے بلکہ دنیا کے سب سے بڑے جاگیردار بن گئے ہیں۔ بل گیٹس اس وقت تقریباً 2 لاکھ 42 ہزار ایکڑ زمین کے مالک ہیں۔یہ زرعی اراضی ہے اور اس کی مالیت تقریباً 69 کروڑڈالر سے زائد ہے۔ بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں، سوشل میڈیا پر انہیں اتنی زیادہ زمین خریدنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، صارفین کا کہناہے کہ بل گیٹس کی جانب سے امریکہ میں اتنی زیادہ زمینیں خریدنے کے اقدام پر انھیں سخت تشویش ہے۔ ایک صارف نے طنزاً یہاں تک کہہ دیا کہ ان کے اس اقدام سے مجھے فکر لاحق ہو گئی ہے کہ وہ کہیں پورے امریکہ کو ہی نہ خرید لیں۔ صارف نے کہا کہ میں اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے فکرمند ہو گیا ہوں۔
لکھنے والا
ہم ایک ایسا پلیٹ فارم بنارہے جہاں ہم جانیں گےپاکستان کےانگلش اور اردو کالمز بلاگرز لکھنے والوں کوساتھ ہی دلچسپ اور معلوماتی تحاریراورمعلومات کا تبادلہ بھی ہو گا۔
SameColumns
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں