منافقین اور مومنوں کے مابین مکالمہ - انجینیئر نذیر ملک - Daily Pakistan Urdu Columns | Facebook Whatsapp Urdu Columns

منافقین اور مومنوں کے مابین مکالمہ - انجینیئر نذیر ملک

منافقین اور مومنوں کے مابین مکالمہ - انجینیئر نذیر ملک

منگل 6 اپریل 2021

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


*منافقوں اور مومنوں کے مابین مکالمه*

*منافق:*

اس اندھیرے میں ذرا همیں بھی اپنے نور سے کچھ روشنی حاصل کر لینے دو؟

*مومن:*

یه نور حاصل کرنے کے لۓ دوباره دنیا میں جاؤ (اگر جا سکتے ھو)

*منافق:*

کیا دنیا میں هم تمهارے ساتھ نه رھتے تھے؟

*مومن:*

تم ھمارے ساتھ تو رهتے تھے لیکن الله اور اس کے رسول کے بارے میں شک میں مبتلا تھے مسلمانوں کو دھوکه دیتے رهے پس تمهارا ٹھکانا جهنم ھے
(ماخوذ سورة حدید ١٣-١٥)
 

*اک غلط فہمی کا ازالہ*
کچھ لوگوں کا عقیدہ ہے ارواح اپنے گھروں میں پیر یا جمعرات کو آتی جاتی ہیں۔ حقیقتا" یہ عقیدہ سراسر بے بنیاد ہے کیونکہ جو روح قفس عنصری سے پرواز کر گئ وہ واپس نہیں آ سکتی۔

*حوالہ۔*
شہید کہے گا کہ یا اللہ تعالی مجھے دنیا میں جانے کی اجازت دیجئے تاکہ میں تیری راہ میں جہاد کروں اور مارا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں اور اور پھر شہید کیا جاؤں تو اللہ تعالی فرمائیں گے کہ یہاں سے واپسی کی کوئی سبیل نہیں(القرآن

دنیا سے ایک بار چلے جانے کے بعد واپسی ہرگز نہیں۔
It is like one way ticket

*الدعاء*

یا اللہ تعالی ہمیں پکا سچا مومن بنا اور ہمیں دنیاوی زندگی میں اپنی آخرت سنوارنے کی توفیق عطا فرما۔

یا اللہ تعالی مجھے وہ نعمتیں عطا فرما جو نہ تو بدلیں اور نہ زائل ہوں.

یا حیئ و یا قیوم برحمتک استغیث

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik. com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

پیج