حی علی الفلاح , آؤ کامیابی کی طرف - انجینیئر نذیر ملک - Daily Pakistan Urdu Columns | Facebook Whatsapp Urdu Columns

حی علی الفلاح , آؤ کامیابی کی طرف - انجینیئر نذیر ملک

  حی علی الفلاح , آؤ کامیابی کی طرف - انجینیئر نذیر ملک

بدھ 7 اپریل 2021

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

ہم میں سے ھر کوئی چاھتاھے کہ اسے زندگی میں کامیابی مل جائے لیکن جب مسجد سے آواز آتی ھے۔

"حی علی الفلاح"
آؤ کامیابی کی طرف
تو کوئی زحمت نہیں کرتا۔
جس چیز کو وہ ساری زندگی ھر جگہ تلاش کر رھا ھے وہ خود اسے اپنے پاس بلا رھی ھے.
مگر ہے کوئی جو کامیابی کی طرف جاۓ؟
                   

*جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیۓ جاتے ھیں*

1- اچھی طرح وضو کے بعد کلمه شهادت پڑھنے والوں کیلیۓ.

2- نماز روزے والی پاکدامن اور شوهر کی اطاعت گزار خواتین کیلۓ

3- نابالغ بچوں کی وفات پر صبر کرنے والے

4- ماه رمضان میں اور هر سوموار اور جمعرات کو جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیۓ جاتے ھیں۔

(ماخوذ احادیث نبوی)


*محترمین امام مساجد صاحبان*

کیا آپ کا صف بندی کی سنت نبوی پر عمل ہے؟

تکبیر تحریمه سے پہلے امام کا صفیں سیدھی کرنے اور ساتھ ساتھ ملکر کھڑے هونے کی ھدایت کرنا سنت رسول هے۔

رسول الله صلی اللہ علیہ والہ وسلم تکبیر تحریمه سے قبل نمازیوں کی طرف رخ کرکے فرمایا کرتے تھے

*سووا صفوفکم*
اپنی صفیں سیدھی کرو(بخاری و مسلم)

*تراصوا واعتدلوا*
 جڑ کر سیدھے کھڑے هو جاؤ(متفق علیہ)

*صب الخلل*
صفوں میں خلاء پر کرلو.
(ماخوذ بخاری و مسلم)

آئمہ حرمین الشریفین آج بھی یہ سنت رسول زندہ رکھے ہوۓ ہیں لیکن ہمارے آئمہ کا اس سنت پر عمل کیوں نہیں؟

نمازی حضرات آپ بھی اپنے امام مساجد سے اس سنت کو زندہ رکھنے کیلئے استفسار کریں۔

شاید اسی سنت کے زندہ کرنے کی وجہ سے آپکی بخشش ہو جاۓ۔

فرمان نبوی ہے
جس نے میری ایک سنت کو زندہ کیا اسے سو شہیدوں کا ثواب۔

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل کرنے والا بنا دے۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.co

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

پیج