اس دنیا میں 2121 میں ہم نہ ہونگے - انجینیئر نذیر ملک
جمعہ 9 اپریل 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
ہم کہاں ہونگے، یقینا" ہم قبروں میں مٹی ہو چکے ہونگے اور ہمارے ان گھروں میں کوئی اور ہونگے جن کو ہم نہیں جانتے اور وہ ہمیں نہ جانتے ہونگے لیکن وہ ہماری نسلوں میں سے ہونگے اور ہماری وراثتوں کے مالک ہونگے
ذرا سوچو!
اس سے ہمیں کیا حاصل؟
ہمارے ساتھ تو بس ہمارے اعمال جائیں گے اگر یہ اعمال نیک ہونگے تو ہمیں ان کا فائدہ ہوگا اور اگر یہ اعمال بد ہوۓ تو ان کی سزا ہمیں بھگتنی ہو گی۔
مگر افسوس کہ ہم یہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی اپنے کل کی فکر نہیں کر رہے۔
*ہائے افسوس!!!*
تب ہم پر یہ حقیقت بھی عیاں ہوجائے گی کہ
*اے کاش!*
ہم نے اپنی ترجیحات میں
*اللہ اور اس کے رسول*
کی وفاداری کو سب سے پہلے و مقدم رکھا ہوتا تو
آج سب کچھ دنیا میں چھوڑ کر آنے کے بجائے قبر کا زاد راہ اور اعمال صالحہ کی شکل میں صدقہ جاریہ بھی ساتھ لاسکتے.
تب ہمیں یہ بھی معلوم ہوچکا ہوگا کہ دنیا اس لائق ہرگز نہ تھی کہ
اس کے لیے اتنا سب کچھ جان, مال, وقت اور تمام صلاحیتیں اور جذبات داؤ پہ لگادی جاتیں۔۔۔۔
*آج یہ سطور پڑھنے والے بہت سے لوگ 2121 میں یہ تمنا کر رہے ہوں گے
*"رَبِّ ارْجِعُونِ لَعَلِّي أَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ ۚ "*
اے میرے پروردگار!
مجھے واپس دنیا میں بھیج دے تاکہ میں جو کچھ وہاں چھوڑ آیا ہوں اس میں واپس جاکر نیک اعمال کرسکوں. "
*لیکن اس درخواست کا جواب بہت سخت ملے گا:*
*"كَلَّا ۚ إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَائِلُهَا ۖ وَمِن وَرَائِهِم بَرْزَخٌ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ"*
(المؤمنون:99-100)
"ہرگز نہیں!
یہ تو صرف ایک بات ہے جو یہ کہہ رہا ہے
(قابل عمل نہیں ہے).
اب تو قیامت تک ان کے پیچھے باڑ لگادی گئی ہے. "
*2121 میں قبر میں وہ یہ تمنا بھی کرے گا:*
*"يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي" (الفجر:24)*
ہائے میری ہلاکت وبربادی! میں اپنی زندگی کے لئے کچھ آگے بھیج دیتا. "
موت کا فرشتہ میرے اور آپ کے نیک ہونے کے انتظار میں نہیں ہے.
*"آخری چانس*
*آئیے!*
موت کے فرشتہ کے انتظار کے بجائے موت کی تیاری کریں اور اعمال صالحہ والی زندگی اختیار کرلیں اور اپنے کردہ گناہوں کی توبہ کریں اور ڈھیروں نیکیاں کر کے اپنے گناہوں کو صفر کروا لیں وگرنہ سواۓ افسوس اور پشیمانی کے آپکے ہاتھ کچھ نہ آۓ گا۔
وَمَا عَلَيْنَآ اِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِيْنُ (یسین۔17)
اور ہمارے ذمے کھلم کھلا پہنچا دینا ہی ہے
آپ کا مخلص
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں