آئیۓ سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو زندہ کیجیۓ - انجینیئر نذیر ملک - Daily Pakistan Urdu Columns | Facebook Whatsapp Urdu Columns

آئیۓ سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو زندہ کیجیۓ - انجینیئر نذیر ملک

آئیۓ سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو زندہ کیجیۓ - انجینیئر نذیر ملک 

جمعرات 15 اپریل 2021

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


 اللہ تعالی کا ارشاد گرامی ہے
"اے ایمان والو اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت کرو(اور اطاعت سے منہ موڑ کر) اپنے اعمال ضائع مت کرو"

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا
کہ جس نے میری ایک سنت کو زندہ کیا اس کو سو شہیدوں کا ثواب ملے گا۔(الحدیث)

محترم بھائیو اور بہنو!
لمحہ فکریہ ہے کہ جن سنتوں پر عمل کرنا صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنھم اپنا فخر سمجھتے تھے آج ہم نے ان سنتوں پر عمل کرنا ترک کر دیا ہے اور جدید دور کی سہولتوں کے جال میں پھنس کر سنتوں کا گلا گھونٹ دیا ہے.

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دور مبارک میں آذان سن کر سحری ختم اور افطاری آذان کی آواز پر ہوا کرتی تھی۔ آج ہم افطاری اور سحری سائرن، گولے کی آواز پر یا اعلان کی صورت میں کرتے ہیں۔ ذرا غور کیجئے افطاری اور سحری کے لئے "دھوتو" کی آواز اچھی یا اللہ اکبر کی؟

محترم بھائیو اور بہنو!
مسنون طریقہ تو یہ ہے کہ آذان کی آواز پر افطاری کی جاۓ اور اس کے دس منٹ بعد جماعت کےلئے تکبیر کہی جاۓ۔

ملاحظہ فرمائیے فرمان نبوی الشریف:

حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت بلال سے فرمایا 
آذان ٹھہر ٹھہر کر اور اقامت جلدی جلدی کہا کرو۔ آذان اور اقامت کے درمیان اتنا وقفہ رکھو کہ کھانے پینے والا کھانے پینے سے فارغ ہو جاۓ اور قضاۓ حاجت والا اپنی حاجت سے فارغ ہو جاۓ اور جب تک مجھے حجرے سے نکل کر مسجد آتے ہوئے  دیکھ نہ لو اس وقت تک صف میں کھڑے نہ ہو(رواہ ترمذی)

رمضان المبارک میں وتر باجماعت پڑھے جاتے ہیں ہمارے ہاں عام دنوں میں ہر آدمی مسنون قرآت نہیں کر پاتا مگر رمضان کے بابرکت مہینے میں ہم مسنون قرآت سے کیوں دور ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم وتروں میں کون کون سی سورتوں کی قرآت فرماتے تھے۔

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم وتروں کی پہلی رکعت میں *"سورۃ الاعلی"* دوسری رکعت میں *"سورۃ الکافرون"* اور تیسری رکعت میں *"سورۃ الاخلاص"*  کی قرآت فرماتے اور سلام آخری رکعت میں ہی پھیرتے(رواہ نسائی)

مذید برآں وتروں کے بعد تین مرتبہ  
*"سبحان الملک القدوس"* کہنا مسنون ہے۔

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم
وتروں سے سلام پھیرنے کے بعد تین مرتبہ
*"سبحان الملک القدوس"* کہتے اور تیسری مرتبہ الفاط کو لمبا کر کے پڑھتے(رواہ نسائی)

*نماز عیدین کا مسنون وقت*

ہمارے زمانے میں بہت سے مقامات عیدین کی نماز بہت تاخیر سے پڑھائی جاتی ہے۔ 
یہ بلا شبہ خلاف سنت ہے(بحوالہ معارف الحدیث جلد سوئم صفحہ 242۔ مؤلف مولانا منظور نعمانی)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عید الفطر اور عیدالضحی کی نماز کے اوقات کے بارے میں سب سے واضع حدیث حضرت جندب رضی اللہ تعالی عنہ کے حوالے سے منقول ہے۔

*کان النبی یصلی بنا یوم الفطر ولشمس علی قید رمحین و الاضحی علی قید رمح*

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم عید الفطر کی نماز ہم لوگوں کو ایسے وقت پڑھاتے تھے کہ آفتاب بقدر دو نیزے کے بلند ہوتا تھا اور عید الضحی کی نماز ایسے وقت پڑھاتے تھے کہ آفتاب بقدر ایک نیزہ بلند ہوتا تھا ( ایک نیزہ سے مراد طلوع شمس کے تقریبا" 20 منٹ بعد اور دو نیزے سے مراد طلوع شمش کے تقریبا"  40 منٹ بعد)
{بحوالہ تلخیص الحبیر}

علماء کرام سے گذارش ہے کہ مندرجہ بالا سیاق و سباق کی روشنی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ان
 سنتوں کو زندہ کریں اور ثواب دارین حاصل کریں۔

اللہ تعالی ہمیں سنت  رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik. com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

پیج