رمضان اور قرآن - انجینیئر نذیر ملک - Daily Pakistan Urdu Columns | Facebook Whatsapp Urdu Columns

رمضان اور قرآن - انجینیئر نذیر ملک

رمضان اور قرآن - انجینیئر نذیر ملک

جمعہ 16 اپریل 2021

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں سے زیادہ سخی تھے اور رمضان میں (دوسرے اوقات کے مقابلہ میں) جب جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ملتے تو بہت ہی زیادہ جود و کرم فرماتے۔ جبرائیل علیہ السلام رمضان کی ہر رات میں محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم  سے ملاقات کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرآن کا دورہ یعنی ورد  کرتے، غرض نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو بھلائی پہنچانے میں بارش لانے والی ہوا سے بھی زیادہ جود و کرم فرمایا کرتے تھے(رواہ بخاری)

رمضان میں کم از ایک بار قرآن مجید پڑھنا یا سننا واجب ہے کیونکہ رسول  اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو جبرائیل علیہ السلام رمضان میں ایک بار قرآن کا ورد کرایا کرتے تھے اور جس سال آپکا وصال ہوا اس سال آپکو دو بار قرآن مجید کا ورد کرایا گیا

یاد رہے کہ نماز تراویح کا یہی وہ عظیم فلسفہ ہے جسے مسلمان تر و تازہ رکھتے ہیں کیونکہ پورے ماہ صیام میں نمازی نماز تراویح میں کم از کم ایک بر اقرآن مجید سننے کا اہتمام کرتے ہیں 

یا اللہ قرآن مجید کی سمجھ عطا فرما اور عمل کی توفیق دے

یا اللہ امت اسلامیہ پر رحم فرما اور کرونا سے محفوظ فرما۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

پیج