لاک ڈاؤن اور کاروبار - سہیل بشیر منج - Daily Pakistan Urdu Columns | Facebook Whatsapp Urdu Columns

لاک ڈاؤن اور کاروبار - سہیل بشیر منج

 لاک ڈاؤن اور کاروبار - سہیل بشیر منج

Apr 17, 2021

لاک ڈاؤن اور کاروبار

   


جب سے ہوش سنبھالا ہے ہم اپنے لیڈروں سے ایک ہی بات سن رہے ہیں کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے ہم نے ان کی بات کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا تھا۔لیکن اب ہمیں ان کی بات مان لینی چاہیے اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے۔میرے بہت اچھے دوست مراکہ کوارٹر لاہور میں رہائش پذیر تھے جن کا نام رانا شفیق تھا۔انہیں کرونا ہو گیا کچھ ہی دنوں میں ان کی اہلیہ انتقال کر گئیں اور ساتھ ہی ان کے قریبی رشتے داروں میں سے کئی افراد بھی موت کے منہ میں چلے گئے ابھی ایک ہفتہ ہی گزرا ہوگا کہ وہ خود بھی چل بسے۔تب جا کر اہل علاقہ کوکرونا کے ہونے کا یقین آیا۔


Powered by Streamlyn

کورونا کا پھیلاو ، حکومت بلوچستان نے یکم مئی تک نئی پابندیاں عائد کردیں 

یہ ہماری قوم کا المیہ رہا ہے کہ جب تک ہم اپنے پیاروں کو کھو نہ لیں ہم یقین ہی نہیں کرتے اللہ کریم ہماری حالت زار پر رحم فرمائے۔آمین۔اس وقت میں آپ کو رائیونڈ سمیت تمام پاکستانی بازاروں کی صورتحال سے آگاہ کرتا ہوں رائیونڈ بازار میں  پولیس یا انتظامیہ کی گاڑی کی اطلاع ملتے ہی دوکانوں کے شٹر گرنے شروع ہو جاتے ہیں اور گاڑی کے آنے تک سارا بازار بند ہوجاتا ہے۔جیسے ہی گاڑی واپس نکلتی ہے تمام دوکانیں پھر سے کھل جاتی ہیں۔چلیں کچھ دیر کے لیے مان لیں کہ بازار کے بغیر زندگی کی بہت سی اشیاء کاحصول ممکن نہیں مگر کیا نئے کپڑوں کے بغیر میک اپ کے سامان کے بغیر کھلونوں، برتنوں، جوتوں کے بغیر بھی زندہ رہنا مشکل ہے۔خدا کا خوف کریں کیا ان کپڑوں جوتوں کی اہمیت آپ کے خاندان کی زندگی سے زیادہ ہے ہرگز نہیں۔کرونا خود چل کر آپ کے گھر نہیں آتا اسے آپ خود لینے جاتے ہیں۔ خدانخواستہ اگر ایک دفعہ آپ کے ساتھ چل کر آپ کے گھر میں داخل ہو گیا تو آپ اندازہ کرنے کے لیے بھی زندہ نہیں رہیں گے کہ اس نے کیا تباہی مچائی ہے۔اللہ کریم آپ اور آپ کے اہل خانہ کو کرونا سے محفوظ فرمائے۔آمین۔


کشمیر پریمیر لیگ کی تاریخوں کو تبدیل کردیا گیا، ایونٹ اگست میں کھیلاجائیگا 

میں آج کی تحریر میں کچھ گزارشات پیش کرنا چاہوں گا اگر ان پر عمل ہوجائے تو میں آپ کا شکر گزار ہوں گا کہ آپ نے اپنے بچوں کی زندگی بچائی۔زندگی کی جو اشیاء بہت ضروری ہیں۔ ان میں سبزی، آٹا،دالیں وغیرہ شامل ہیں، آپ کوشش کریں کہ کسی ریڑھی سے سبزی خریدیں جو آپ کے گھر پہنچا کر جائے اور ایک ہی دن کئی دنوں کی سبزیاں خریدلیں۔اسی طرح سٹور سے جو کچھ لینا ہو کوشش کریں  وہ ہفتہ دس دن کا ایک ہی دن خرید لائیں۔اسی طرح گوشت فروخت کرنے والے بھائیوں سے گزارش ہے کہ کچھ دن ایمان داری کرلیں لوگوں کو ٹھنڈا گوشت نہ کھلائیں یہ نہ ہو کہ آپ کی کمائی ہوئی دولت آپ کے بھی کام نہ آئے اور آپ اس وبا کی نذر ہو جائیں۔میڈیکل سٹور مالکان سے گزارش ہے کہ اپنے وزٹنگ کارڈ سٹیکر کی صورت میں پرنٹ کروائیں اور اپنے محلہ گلی اور شہر میں زیادہ سے زیادہ گھروں تک پہنچائیں اور ادویات لوگوں کو گھر تک پہنچائیں۔جس طرح پیزا ڈیلوری والے پیزا ہر گھر پہنچاتے ہیں۔معمولی بیماری کے پیش نظر ہسپتال نہ جائیں،بلکہ علامات بتا کردوائی گھر منگوا لیں۔پکوڑے سموسے، برگر شوارما، دہی بھلے چنا چاٹ، گول گپے، کھانا زندگی کے لیے بہت ضروری نہیں ہے،لیکن اگر آپ مجھ سے متفق نہیں ہیں تو ان میں سے کوئی چیز بھی ایسی نہیں جو گھر پر تیار نہ کی جا سکتی ہو۔اگر بازاری ناشتہ کرنے کے عادی ہیں تو اتنا کر لیں کہ ماسک پہن کر گھر سے برتن لیں اور ایک ہی بار میں دودھ دہی، نان کلچہ حلوہ پوڑی جو بھی آپ خریدنا چاہتے ہیں ایک ہی چکر میں لے آئیں۔


کپتان بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

میں نے عوام کی حالت کا بڑے قریب سے جائزہ لیا ہے کہ یہ عید پڑھیں نہ پڑھیں نئے کپڑے سلوانا واجب سمجھتے ہیں پہلی تو میں آپ سے گزارش کروں گا کہ نئے کپڑے نہ سلوائیں اور آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں بھی نہیں سلواؤں گا۔کرونا کا دور ہے عید ہم پرانے کپڑوں میں بھی پڑھ لیں گے تو اس کے اجر میں کمی نہیں ہو گی۔اگر پھر بھی آپ باز نہیں آسکتے تو آپ ایک سوٹ کا کپڑا اور سائز کے لیے ایک پرانا سوٹ درزی کی دکان تک پہنچا دیں۔اور درزیوں سے بھی میں گزارش کروں گا کہ وہ دوکانیں بند کردیں اور اپنے گھروں میں مشین رکھ  کر کام کرلیں۔


خیبر پختونخوا حکومت کا کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

کنسٹرکشن کے کام سے وابستہ حضرات سے میری گزارش ہو گی کہ وہ اپنی لیبر پر پابندی عائد کریں کہ وہ کام کے دوران ماسک نہیں اتاریں گے اور لیبر اور سپلائر کسی کو اپنے قریب نہ بٹھائیں بلکہ اپنے سے آٹھ فٹ دور کرسیاں رکھوا دیں اور ہر حال میں ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔آپ کی زندگی بہت قیمتی ہے۔ اگر میری بات پر یقین نہیں تو چند سکینڈ کے لیے اپنی آنکھیں بند کریں اور سوچیں کہ آپ کے بغیر آپ کی فیملی کو کیا کیا مشکلات ہوں گی یقینا آپ کو کچھ نظر آگیا ہو گا۔تو پھر اپنا ماسک پہن لیں۔میں آپ کے لیے اور آپ کے اہل خانہ کے لیے بارگاہ الہی سے دعاگو ہوں کہ اللہ کریم آپ کو محفوظ رکھے۔آمین۔تھوڑی سی احتیاط کرلیں یہ دن بہت جلد گزر جائیں گے انشاء اللہ بہت جلد ہم اسی سٹائل میں دوبارہ سے زندگی گزارنے لگیں گے۔ بہت جلد ہم کرونا کے خوف سے آزاد زندگی گزار سکیں گے۔انشاء اللہ 


مرتضی وہاب نے وزیراعظم کا نام ’اعلان خان‘تجویز کردیا

سال 2021ء کو جانیں بچانے کا سال تصور کر لیں زندہ رہے تو کاروبار بھی کریں گے ترقی بھی کریں گے پیسے بھی کمائیں گے محفلیں بھی سجائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

پیج