وفاقی حکومت نے بجلی کے بلو ں پر عائد نیلم جہلم - Daily Pakistan Urdu Columns | Facebook Whatsapp Urdu Columns

وفاقی حکومت نے بجلی کے بلو ں پر عائد نیلم جہلم

 


 *بجلی کے بل سے نیلم جہلم سرچارج ختم* 


 *اتوار 04 اپریل 2021ء* 


 *وفاقی حکومت نے بجلی کے بلو ں پر عائد نیلم جہلم

 سرچارج کو ختم کر دیا ہے۔ دو سال سے جمع ہونیوالا سرچارج صارفین کو واپس کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا گیا ہے۔حکومت نے جنوری 2008ء میں 10پیسے فی یونٹ کے حساب سے ہر ماہ بجلی کے بلوں میں نیلم جہلم سرچارج عائد کیا تھا۔ حکومت اس سے سالانہ چھ ارب روپے حاصل کر رہی تھی۔ 13برسوں میں حکومت نے صارفین سے نیلم جہلم سرچارج کی مد میں 78ارب روپے وصول کئے تھے۔ یہ منصوبہ2018ء میں پایہ تکمیل کو پہنچ گیا تھا۔ جس کے بعد سرچارج کی وصولی کا کوئی جواز نہ تھا لیکن اس کے باوجود صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ جاری رہا۔ حالانکہ 2018ء کے بعد سے لے کر ابھی تک یہ رقم جو کم و بیش 15ارب روپے بنتی ہے، اسے کسی بھی استعمال میں نہیں لایا گیا۔ اصولی طور پر 2018ء دسمبر سے لیکر ابھی تک اکٹھی ہونے والی رقم صارفین کو اسی تناسب سے لٹانی چاہیے جس تناسب سے وصول کی گئی ہے کیونکہ غریب صارفین نے اپنا پیٹ کاٹ کر بجلی کے بل ادا کئے ہیں۔ ابھی بھی بجلی کے بلوں میں کئی قسم کے ٹیکسز شامل ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ مساجد و مدارس اور مزارات کے بجلی کے بلوں میں بھی ٹی وی فیس شامل ہوتی ہے، جو ناانصافی ہی نہیں ظلم ہے۔ حکومت نے جس طرح نیلم جہلم سرچارج بلوں سے منہا کیا ہے بہتر ہو گا کہ وہ مساجد و مدارس اور خانقاہوں کے بلوں سے بھی ٹی وی فیس ختم کر دیں ۔*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

پیج