بیشک اللہ نے مسلمانوں سے ان کے مال اور جان خرید لیے ہیں۔ القرآن - محمد اکرم چوہدری - Daily Pakistan Urdu Columns | Facebook Whatsapp Urdu Columns

بیشک اللہ نے مسلمانوں سے ان کے مال اور جان خرید لیے ہیں۔ القرآن - محمد اکرم چوہدری

 بیشک اللہ نے مسلمانوں سے ان کے مال اور جان خرید لیے ہیں۔ القرآن - محمد اکرم چوہدری

Apr 23, 2021 محمد اکرم چوہدری

بیشک اللہ نے مسلمانوں سے ان کے مال اور جان خرید لیے ہیں۔ القرآن

    


ان اللہ اشتری من المومنین انفسہم واموالہم بان لہم الجنہ یقاتلون فی سبیل اللہ فیقتلون ویقتلون وعدا علیہ حقا فی التورۃ والانجیل والقران ومن اوفی بعہدہ من اللہ فاستبشروا ببیعکم الذی بایعتم بہ وذلک ھوالفوز العظیم۔ 111 یعتذرون التوبہ


ترجمہ۔بیشک اللہ نے مسلمانوں سے ان کے مال اور جان خرید لیے ہیں اس بدلے پر کہ ان کے لیے جنت ہے اللہ کی راہ میں لڑیں تو ماریں اور مریں اس کے ذمہ کرم پر سچا وعدہ توریت انجیل اور قرآن میں اور اللہ سے زیادہ قول کا پورا کون تو خوشیاں مناؤ اپنے سودے کی جو تم نے اس سے کیا اور یہی بڑی کامیابی ہے۔


میاں چنوں‘ پولیس بھی باز نہ آئی‘ گھر گھس کر خواتین پر تشدد‘شہری کو اٹھا لیا 

ان اللہ لہ ملک السموت والارض یحی ویمیت وما لکم من دون اللہ من ولی ولا نصیر۔116 یعتذرون التوبہ


ترجمہ۔ بیشک اللہ ہی کے ذمے ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت چلاتا ہے اور مارتا ہے اور اللہ کے سوا نہ تمہارا کوئی والی اور نہ کوئی مددگار۔ 


واذ فرقنا بکم البحر فانجینکم واغرقنا ال فرعون وانتم تنظرون۔50


ترجمہ۔ اور جب ہم نے تمہارے لیے دریا پھاڑ دیا تو تمہیں بچا لیا اور فرعون والوں کو تمہاری انکھوں کے سامنے ڈبو دیا۔


واذوعدنا موسی اربعین لیلتہ ثم اتخذتم العجل من بعدہ وانتم ظلمون۔51 الم (البقرہ) 


قومی اسمبلی کا اجلاس آج  ہوگا

اور جب ہم نے موسی سے چالیس رات کا وعدہ فرمایا پھر اس کے پیچھے تم نے بچھڑے کی پوجا شروع کر دی اور تم ظالم تھے۔


واذاستسقی موسی لقومہ فقلنا اضرب بعصاک الحجر فانفجرت منہ اثنتا عشرہ عینا قد علم کل اناس مشربہم کلوا واشربوا من رزق اللہ ولا تعثوا فی الارض مفسدین۔60 الم(البقرہ)


اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے فرمایا اس پتھر پر اپنا عصا مارو فوراً اس میں سے بارہ چشمے بہہ  نکلے ہر گروہ نے اپنا گھاٹ پہچان لیا کھاؤ اور پیؤ خدا کا دیا اور زمین میں فساد نہ اٹھاتے پھرو۔


قائداعظم کے رفیق ملک نثار احمد کھوکھر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے 

افتطمعون ان یومنوا لکم وقد کان فریق منہم یسمعون کلام اللہ ثم یحرفونہ من بعد ما عقلوہ وھم یعلمون۔75 الم(البقرہ)


تو اے مسلمانو کیا تمہیں یہ طمع ہے کہ یہ(یہودی) تمہارا یقین لائیں گے اور ان میں ایک گروہ وہ تھا کہ اللہ کا کلام سنتے پھر سمجھنے کے بعد اسے دانستہ بدل دیتے۔


ولما جاء ھم رسول من عند اللہ مصدق لما معھم نبذ فریق من الذین اوتوالکتب کتب اللہ وراء  ظھورھم کانھم لا یعلمون۔101 الم(البقرہ) 


اور جب ان کے پاس تشریف لایا اللہ کے یہاں سے ایک رسول ان کی کتابوں کی تصدیق فرماتا تو کتاب والوں سے ایک گروہ نے اللہ کی کتاب اپنے پیٹھ پیچھے پھینک دی گویا وہ کچھ علم ہی نہیں رکھتے۔


پنجاب  میں عدلیہ ملازمین کو  عیدی الاونس دینے کا فیصلہ

ود کثیر من اھل الکتب لو یردونکم من بعد ایمانکم کفارا حسدا من عند انفسہم من بعد ما تبین لھم الحق فاعفوا واصفحوا حتی یاتی اللہ بامرہ ان اللہ علی کل شی ء  قدیر۔109 الم(البقرہ) 


ترجمہ۔ بہت کتابیوں نے چاہا کہ کاش تمہیں ایمان کے بعد کفر کی طرف پھیر دیں اپنے دلوں کی جلن سے بعد اس کے کہ حق ان پر خوب ظاہر ہو چکا ہے۔


ولن ترضی عنک الیھود ولاالنصری حتی تتبع ملتھم قل ان ھدی اللہ ھوالھدی ولئن انتبعت اھوا ئھم بعد الذی جاء ک من العلم مالک من اللہ من ولی ولا نصیر۔120 الم(البقرہ) 


ایف آئی اے اہلکاروں کا شہری پر بدترین تشدد، ہائیکورٹ نے آج سی پی او سے رپورٹ مانگ لی

اور ہرگز تم سے یہود اور نصارٰی راضی نہ ہوں گے جب تک تم ان کے دین کی پیروی نہ کرو تم فرما دو اللہ ہی کی ہدایت ہے اور اگر تو ان کی خواہشوں کا پیرو ہوا بعد اس کے کہ تجھے علم آ چکا تو اللہ کے سوا تیرا کوئی بچانے والا نہ ہو گا اور نہ مدد گار۔ 


قل ان کان ابَآؤْکْم وَ اَبنَآؤْکْم وَ اِخوَانْکْم وَ اَزوَاجْکْم وَ عَشِیرَتْکْم وَ اَموَالْ اقتَرَفتْمْوھَا وَ تِجَارَۃ تَخشَونَ کَسَادھَا وَ مَسکِنْ تَرضَونَھَا اَحَبَّ اِلَیکْم مِّنَ اللّٰہِ وَ رَسْولِہ وَ جِھَادٍ فِی سَبِیلہ فَتَرَبَّصْوا حَتّٰ یَاتِیَ اللّٰہْ بِاَمرِہ-وَ اللّٰہْ لَا یَھدِی القَومَ الفٰسِقِینَ۔ 24 واعلموا(التوبہ) 


تم فرماؤ: اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارا خاندان اور تمہاری کمائی کے مال او ر وہ تجارت جس کے نقصان سے تم ڈرتے ہو اور تمہارے پسندیدہ مکانات تمہیں اللہ اور اس کے رسول اور اس کی راہ میں جہاد کرنے سے زیاد ہ محبوب ہیں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم لائے اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔


یاَیّْھَا الَّذِینَ اٰمَنْوا لَا تْقَدِّمْوا بَینَ یَدَیِ اللہِ وَ رَسْولِہ وَ اتَّقْوا اللہ-اِنَّ اللّٰہَ سَمِیع عَلِیم۔ 1 (الحجرات)


اے ایمان والو اللہ اور اس کے رسول سے آ گے نہ بڑھو اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ سْنتا جانتا ہے۔


یاَیَّْھا الَّذِینَ اٰمَنْوا لَا تَرفَعْوا اَصوَاتکْم فَوقَ صَوتِ النَّبِیِّ وَ لَا تَجھَرْوا لَہ بِالقَولِ کَجَھرِ بَعضکم لِبَعضٍ اَن تَحبَطَ اَعمَالْکْم وَ اَنتْم لَا تَشعْرْونَ۔ 2، حم(الحجرات) 


ترجمہ۔ اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز پر اونچی نہ کرو اور ان کے حضور زیادہ بلند آواز سے کوئی بات نہ کہو جیسے ایک دوسرے کے سامنے بلند آواز سے بات کرتے ہو کہ کہیں تمہارے اعمال بربادنہ ہوجائیں اور تمہیں خبرنہ ہو۔


مَا کَانَ مْحَمَّد اَبَا اَحَدٍ مِّن رِّجَالِکْم وَ لٰکِن رَّسْولَ اللہِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّنَ-وَ کَانَ اللّٰہْ بِکْلِّ شَیء ٍ عَلِیمًا۔ 40 ومن یقنت(الاحزاب)


ترجمہ۔محمّد تمہارے مَردوں میں کسی کے باپ نہیں ہاں اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں کے پچھلے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے۔


قرآن کریم کہ یہ آیات موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہماری رہنمائی فرماتی ہیں وہ جو مغرب میں ہیں اور نبی کریم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلّم کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں ان کے بارے یہاں وضاحت سے بیان کیا گیا ہے اور وہ جنہیں ان کا خوف ہے انہیں بھی بتایا گیا ہے اور وہ جو مرعوب ہوتے ہیں ان کی مال و دولت یا شان و شوکت سے انہیں بھی بتایا گیا ہے کہ ایسے حالات میں کیا کرنا ہے۔ وہ جنہیں معیشت کا غم کھائے جاتا ہے ان کے لیے بھی واضح حکم موجود ہے۔ یہ بہت کم حصہ ہے۔ کوشش کروں گا کہ آئندہ بھی اس حوالے سے آیات قارئین تک پہنچائی جائیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رحمتوں میں رکھے۔ ہمیں نبی کریم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس کی حفاظت کرنے کی توفیق عطاء  فرمائے، اللہ ہمیں مال و دولت کے شیطانی خیالات سے محفوظ فرمائے اور ہمیں صراط مستقیم پر قائم فرمائے۔ آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

پیج