آئیں مل کر مواخات کے اداروں کو مضبوط کریں! - میاں اشفاق انجم - Daily Pakistan Urdu Columns | Facebook Whatsapp Urdu Columns

آئیں مل کر مواخات کے اداروں کو مضبوط کریں! - میاں اشفاق انجم

 آئیں مل کر مواخات کے اداروں کو مضبوط کریں! - میاں اشفاق انجم

Apr 16, 2021

آئیں مل کر مواخات کے اداروں کو مضبوط کریں!

   


ہم خوش قسمت ہیں نیکیوں کا موسم بہار رمضان المبارک ایک بار پھر ہمیں اپنی زندگیوں میں مل گیا ہے۔ محدود ایام کا قرآن عظیم الشان میں بھی بار بار تذکرہ آیا ہے۔روزہ واحد عبادت ہے جس کے حوالے سے اللہ نے خود فرمایا ہے روزہ میرے لئے ہے اور مَیں ہی اس کی جزا دوں گا۔ مبارک مہینہ ہے، جس میں نفل فرض بن جاتے ہیں اور فرض کا ثواب 70سے700 گنا کر دیا جاتا ہے، شیطان کو قید کرنے اور رحمتوں اور برکتوں کے دروازے کھول دینے کی خوشخبری سنائی گئی ہے،دُعا کا مہینہ، غمگساری کا مہینہ۔ روزہ دار اور جنت کے درمیان کوئی حائل نہیں ہو گا۔ اللہ تعالیٰ نے روزہ داروں کو جنت میں داخل کرنے کے لئے خصوصی دروازہ بنا دیا ہے، فرمایا گیا: روزہ دار ریان سے داخل ہوں گے،روزہ کو ایثار غمگساری، مواخات کا مہینہ کہا جاتا ہے۔ پاکستان عالم اسلام میں اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے مدینہ کی ریاست کے بعد دوسرا ملک ہے جو خالصتاً کلمہ طیبہ کے نام پر بنا ہے۔یہی وجہ ہے قیام پاکستان سے اب تک اس کے عروج و زوال اور آزمائشوں کی کہانیاں اتنی طویل ہیں، کئی کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔پاکستان مواخات کے حوالے سے پوری دُنیا میں سرفہرست ہے۔یہی وجہ ہے پاکستان میں دینی مدارس سے لے کر انسانی ہمدردی کے فلاحی ادارے95فیصد تک پرائیویٹ سیکٹر چلا رہا ہے۔


Powered by Streamlyn

ترک صدرکا عمران خان کو فون، رمضان المبارک کی مبارکباد دی، افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر بات چیت

سروے میں بتایا گیا ہے کہ اِس وقت لاکھوں نہیں کروڑوں خاندانوں کی کفالت مخیر حضرات اور ہمارے سوشل ویلفیئر کے ادارے منظم انداز میں کر رہے ہیں یہ سب کچھ شاید پبلک سیکٹر میں ممکن نہ ہو، ان اداروں کی تفصیل کی طرف اگر نظر دوڑائیں تو کالموں میں ممکن نہیں ہے، کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔ البتہ اگر ایسے افراد اور اداروں کو دیکھا جائے جن سے راقم کا براہِ راست تعلق ہے ان میں ہیلپ لائن اور میاں اخلاق الرحمن کا نام سرفہرست ہے،جنہوں نے اپنے آپ کو فلاح انسانیت کے لئے وقف کر رکھا ہے۔ہیلپ لائن کی صرف ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے18ہزار خاندانوں کی 36ملین سے زائد رقم سے امداد کی گئی ہے،800سے زائد واٹر پمپ لگائے گئے، پانچ سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ کرنے میں مدد کی گئی،75ہزار سے زائد مریضوں کی مدد بذریعہ کھانا اور ادویات کی گئی، ہسپتالوں میں مفت کھانا، سرکاری سکول کی حالت ِ زار بدلنا ان کا بنیادی مشن ہے۔


امریکہ کی جانب سے روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان، روس کا سخت ردعمل بھی سامنے آگیا

ایک ہزار خاندانوں کو عید کے کپڑے فراہم کئے گئے ہیں، مساجد اور سکول کی تعمیر میں معاونت کی تعداد کا اندازہ ہی نہیں لگایا جا سکتا۔ دلچسپ بات یہ ہے ہیلپ لائن کا نیٹ ورک لاہور یا پنجاب تک محدود نہیں ہے،سندھ کے دور دراز علاقوں سمیت ملک بھر کے طول عرض تک پھیلا ہوا ہے۔میاں اخلاق الرحمن ایک فرد نہیں ایک تحریک کی شکل میں مصروف عمل ہیں۔میاں اخلاق الرحمن انفرادی فون نمبر0334-8018203 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ رمضان المبارک میں راشن پیکیج ان کا پروگرام بڑا موثر ہے، صرف2500روپے میں ایک خاندان کی مدد کی جا سکتی ہے۔ دوسرا ادارہ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ہے،جو گزشتہ26 سال سے پاکستان کے پسماندہ دیہی علاقوں کے کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں میں فروغ علم کے لئے سرگرم عمل ہے۔


ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے تحت صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے35 اضلاع کے پسماندہ علاقوں میں 650 سے زائد سکولوں میں ایک لاکھ سے اوپر طلبہ و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں، غزالی کی انفرادیت ہے اِس وقت47ہزار سے زائد مستحق اور یتیم  طلبہ و طالبات کی مکمل کفالت کا ذمہ لئے ہوئے ہے۔ کتب کے علاوہ سٹیشنری،سردی اور گرمی کے کپڑے اور رہائش فراہم کی جاتی ہے۔ غزالی ایجوکیشن کے روح رواں سید عامر جعفری کی خدمات کا اعتراف حکومت ِ پاکستان سمیت عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں۔ عامر جعفری اِس سال تمغہئ امتیاز حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے غزالی کی مشکلات بڑھی ہیں اس لئے مشکل حالات میں ان کا دست ِ بازو بننے کی ضرورت ہے۔ الغزالی کے ساتھ معاونت کے لئے براہِ راست سید عامر جعفری ایگزیکٹو ڈائریکٹر یا  غزالی کے ملک بھر میں پھیلے ہوئے نیٹ ورک سے رابطہ کیا جا سکتا ہے اور ادارہ جس کا ذکر کرنا ضروری ہے، لاہور میں انفرادیت کا حامل ہے جہاں 200 روپے کی پرچی پر مکمل علاج کیا جا رہا ہے وہ ہے ثریا عظیم وقف ہسپتال اس کو جماعت اسلامی لاہور چلا رہی ہے۔


پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا, پاکستانی ٹیم میں کونسی تبدیلیاں ہونگی؟ آپ بھی جانیں

سربراہ ادارہ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد اور سیکرٹری گورننگ باڈی افتخار احمد چودھری نے گزشتہ چھ سال سے اس کو نئی جدت دی ہے۔ پاکستان کے نامور ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔ ثریا عظیم ہسپتال کا کردار کورونا میں بڑا اہم رہا ہے سب سے سستا ٹیسٹ اب بھی ثریا عظیم میں ہو رہا ہے۔ الائیڈ ہیلتھ سائنسز ثریا عظیم کے ڈائریکٹر فیاض احمد فیضی نے شارٹ کورسز کا نیا ٹرینڈ متعارف کریا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے سابق صدر عبدالعزیز عابد نے گزشتہ دو سال میں ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد کی سرپرستی میں کورونا وارڈ سمیت اہم شعبوں میں ریکارڈ  خدمت کی ہے۔ ثریا عظیم کے ترجمان اویس سرور کا کہنا ہے ثریا عظیم نے2020ء میں نادار اور غریب مریضوں کو ساڑھے چار کروڑ سے زائد کی مالی امداد فراہم کی ہے۔ ہسپتال میں ہر شعبہ موجود ہے سربراہ ثریا عظیم ذکر اللہ مجاہد کا کہنا ہے کروڑوں روپے ماہانہ کے اخراجات صاحب ثروت کی مدد کے بغیر ممکن نہیں،سالانہ بنیادوں پر آڈٹ ہوتا ہے، کورونا کی وجہ سے مشکل حالات میں مخیر حضرات دِل کھول کر ثریا عظیم کو سہارا دیں۔ 


پیمرا نے کالعدم ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی

پاکستان کے  طول و عرض میں پھیلی روز گاری کا نیا ٹرینڈ دینے والی اخوت کا تذکرہ نہ کیا جائے تو زیادتی ہو گی ان کی سرپرستی ضروری ہے۔ مجاہد ہسپتال فیصل آباد نے بڑے کم وقت میں کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں۔ مجاہد ویلفیئر کونسل کے صدر مشتاق شیخ اور سیکرٹری میاں اجمل بدر نے فیصل آباد شہر میں مجاہد ہسپتال کو نئے انداز میں متعارف کرایا ہے، کئی ہزار مستحق اور غریب افراد روزانہ کی بنیاد پر فیض یاب ہو رہے ہیں، نئی عمارت آخری مراحل میں ہے، مجاہد ہسپتال کے لئے شیخ مشتاق سے براہِ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے فون نمبر 0323-6000020----0321-9664698۔ اخوات کو زکوٰۃ براہِ راست دی جا سکتی ہے اس کے لئے042-111448464 سے رہنمائی لی جا سکتی ہے۔


سپین کو محفوظ ملک بنانے کیلئے ویکسی نیشن میں تیزی لانے کی ضرورت ہے، سیکرٹری سیاحت

نکیوں کے موسم بہار کی آمد کا جس شدت سے انتظار ہو رہا ہے وہ قیمتی لمحات آ چکے ہیں اور آج تیسرا رمضان آ گیا ہے ایک ایک لمحہ یادگار اور منفرد بنانے کے لئے صدقہ و خیرات پر چلنے والے اداروں کو بالعموم اور تعلیم و صحت اور یتیم بچوں کی کفالت کرنے والے اداروں کو بالخصوص مضبوط کرنے کے لئے ہر فرد کو آگے آنا ہو گا،کیونکہ یہ کام حکومتیں نہیں افراد ہی کرتے ہیں، آئیں مل کر مواخات کے اداروں کا سہارا بنیں خود بھی مدد کریں اور دوسروں کو بھی اس میں شامل کروانے کے لئے کردار ادا کریں اللہ ہماری کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

پیج