ریاست بمقابلہ ریاست - آغر ندیم سحر - Daily Pakistan Urdu Columns | Facebook Whatsapp Urdu Columns

ریاست بمقابلہ ریاست - آغر ندیم سحر

 ریاست بمقابلہ ریاست - آغر ندیم سحر

Aaghar Nadeem Sahar, column writer, Urdu, Nai Baat Newspaper, e-paper, Pakistan

20 اپریل 2021 (11:23) 2021-04-20 

اس وقت جب میں یہ کالم لکھ رہاہوں‘یتیم خانہ چوک میں ریاست اداروں اور کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں کی محاذ آرائی جاری ہے۔یہ جھگڑا گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے اور ریاست اپنے دفاع میں پیش پیش ہے جبکہ کالعدم تحریک کے کارکنان کا خیال ہے کہ وہ چونکہ سچے عاشقانِ رسول ہیں لہٰذا اگر ریاست اپنے معاہدے پر عمل نہیں کرتی تو اس کاازالہ ریاست‘ریاستی اداروں کے علاوہ عام آدمی کو بھی بھگتنا ہوگا ور پھر ہم نے دیکھا‘کالعدم تحریک کے کارکنوں کے ہتھے جو جو چڑھا‘ اس پر تشدد کیا گیا۔خواتین اور بچوں کو بھی معاف نہ کیا گیا‘عوام کو گاڑیوں ‘رکشوں اور موٹر سائیکلوں سے اتار کر ذلیل و خوار کیا گیا‘ان کی گاڑیوں اور رکشوں تک کو آگ لگائی جاتی رہی۔ شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا گیا‘لاہور‘اسلام آباد اور کراچی سمیت کئی بڑے شہریرغمال بنا لیے گئے اور ریاست ان کو سمجھانے کی کوشش کرتی رہی لیکن کسی نے درست کہا تھا کہ ’’متعصب اور متشدد رویے کا انجام بہت بھیانک ہوتا ہے‘ ‘،سو ایسا ہی ہوا۔جب یہ کارکنان اپنے متشدد رویوں سے باز نہ آئے تو ریاست حرکت میں آئی اور پھر جو ان کے ہتھے چڑھتا گیا‘سرخ و سیاہ ہوتا گیا۔یہی وجہ ہے کہ اتوار کی صبح تھانہ نواں کوٹ پر ان عاشقان نے حملہ کیا اور انتہا کر دی‘ریاست یہ تماشا کیسے دیکھ سکتی ہے لہٰذا سانحہ یتیم خانہ اس کا ری ایکشن ثابت ہوا۔ڈی ایس پی عمر فاروق کا ویڈیو بیان بھی دیکھا‘ان کا چہرہ لہولہان ہے اور وہ ہاتھ جوڑ کر استدعا کر رہے ہیں کہ افہام و تفہیم سے معاملہ نمٹایا جائے۔ویڈیو میں موجود شخص جو ڈی ایس پی بتا رہا ہے‘کے بقول صبح تھانے پر حملہ کیا گیا۔تھانہ نواں کوٹ تھانے پر کالعدم تحریک کے کارکنان نے جس انداز میں ماں بہن کی گالیاں دے کر پتھرائو کیا‘وہ ویڈیو بھی میرے سامنے پڑی ہے اور میںحیرانی کے عالم میں ہوں۔ پچھلے چند سال میں مذہب کے نام پر جس طرح اس ملک میںانارکی پھیلائی گئی‘جس طرح ریاست سمیت مذہب کو یرغمال بنایا جاتا رہا‘آج تک کسی نے اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا ۔


یو اے ای نے پاکستان پرواجب الادا 2 ارب ڈالرکی وصولی موخر کردی


میں نے اس سارے معاملے کو بنا کسی تعصب کے سوچنے اور سمجھنے کی کوشش کی ۔میں کبھی کسی ایک طبقے کو اس کا الزم نہیں دینا چاہتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطلب ہے یورپی یونین سے مکمل بائیکاٹ‘ کیا پاکستان جیسا مقروض ملک اس کا متحمل ہو سکتا ہے کہ یورپی یونین سے بائیکاٹ کرے یا جس ملک کا قرضہ دینا ہے‘اسی ملک کو آنکھیں دکھائے۔ اس سے قبل ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہمارا نام آ چکا ‘جس سے  نکلنا دور دور تک ممکن نہیں۔لہٰذا میرا نقطہ نظر بالکل واضح ہے کہ اگر حکومت اس معاہدے کو پورا نہیں کر سکتی تھی تو اسے علامہ خادم رضوی کے ساتھ یہ معاہدہ کرنا ہی نہیں چاہیے تھا۔حکومت اگر اپنے یورپی یونین سے معاملات اور اپنی حیثیت سے بخوبی واقف تھی تو اسے معاہدے کی طرف جانا ہی نہیں چاہیے تھا۔اس میں کیا دو رائے ہیں کہ موجودہ حکومت مغربی ممالک سے کسی بھی طرح کے معاشی بائیکاٹ کو برداشت نہیں کر پائے گی‘بھوکا ملک کسی کو کیا آنکھیں دکھا سکتا ہے۔لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ سب سے پہلے تو حکومت کو یہ معاملہ چار ماہ قبل معاہدے سے قبل ہی افہام و تفہیم سے نمٹا لینا چاہیے تھا اور اگر معاہدہ کر لیا تھا تو معاہدے سے قبل سعد رضوی کو گرفتار کرنے والا کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔لہٰذا حکومت نے غلطی پر غلطی کی اور اس کا خمیازہ آج ریاست کے ساتھ ساتھ ریاستی باشندے بھی بھگت رہے ہیں۔ 


ایران نے پاکستان سے کینو کی امپورٹ پر لگائی گئی پابندی کو ختم کر دیا

مگر ہم تھوڑی دیر واپس اس تصویر کا وہی رخ دیکھتے ہیں جو کالم کے شروع میں ذکر ہوا۔کیا ریاست سے جنگ کی جا سکتی ہے؟ ،کیا ریاستی اداروں یا سکیورٹی کے اداروں کو گالیاں دی جا سکتی ہیں؟، کیا یہ لوگ نبی ﷺکے دین کی یہی تفہیم سمجھ پائے ہیں؟۔میں بذات خود اس حق میں ہوں کہ ریاست کے اندر کسی بھی طر ح کی دوسری ریاست نہیں بننی چاہیے اور کالعدم تحریک نے حقیقت میں ریاست کے اندر ایک الگ ریاست بنانے کا جرم کیا جو ناقابلِ معافی ہے سو سانحہ یتیم خانہ چوک اسی کا ری ایکشن ہے۔میں نے جب اس معاملے میں اپنی مخلصانہ رائے دی اور کہا کہ معاملہ دونوں طرف سے خراب ہے تو مذہب سے محبت کرنے والوں نے اور عشق کی تفہیم کو نیا رنگ دینے والوں نے گالیوں کی بوچھاڑ کر دی حالانکہ میں اس سے قبل لکھ چکا کہ نبی پاکﷺ کی محبت اور ختم نبوت پر میں خود بھی بہت متشدد ہوں اور میں بھی چاہتا ہوں کہ معاملہ افہام  و تفہیم سے حل ہو۔میں بھی چاہتا ہوں کہ حکومت کو اگر علم تھا کہ وہ یہ معاہدہ پورا نہیں کر پائے گی تو اسے معاہدہ کرنا ہی نہیں چاہیے تھا مگر اس کا مطلب قطعاً یہ نہیں کہ ہم حکومت کو لولا اور لنگڑا سمجھ لیں اور جو مرضی کرتے رہیں۔ریاست میں ریاستی قوانین کا احترام بہرحال ہر ریاستی باشندے پر لازم ہے سو مجھے افسوس ہے کہ ہم نے مذہب کے نام پر اس ملک میں جو کیا ‘وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ معاملہ دونوں طرف سے انتہائی کشیدہ ہو چکا‘ ایک طرف ریاست جو خود کو ریاستِ مدینہ کہتی ہے اور دوسری جانب بھی ریاست جو خود کو عاشقِ رسول ﷺ کہتے ہیں۔سو ریاست بمقابلہ ریاست ہے‘جیسا کہ پہلے ذکر ہوا کہ جب بھی ایک اسٹیٹ یا ریاست کے اندر ایک نئی ریاست وجود میں آ جائے اور معاملہ افہام و تفہیم سے حل نہ ہو تو معاملات اس قدر کشیدہ اور پیچیدہ ہوجاتے ہیں کہ اس میں ریاستی جبر سے عام آدمی مارا جاتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس ریاست کی دوسری ریاست سے ہونے والی جنگ میں جتنا نقصان عام آدمی کا ہوا‘ اتنا دونوں ریاستوں کا نہیں ہوا۔ اس کا حل یہ ہے کہ ریاست کو سرنڈر کرنا ہوگا۔اب کون سی ریاست سرنڈر کرتی ہے‘یہ ریاستی باشندوں کا کام ہے کہ وہ خود فیصلہ کریں۔میں اس ریاست کا عام باشندہ (جس کے دل میں نبی پاکﷺ کا عشق بھی ہے اور ریاست کا احترام بھی) ہونے کے ناتے یہی کہ سکتا ہوں کہ خدارا عام آدمی پر رحم کریں‘ ان کو گاجر اور مولیوں کی طرح نہ کاٹیں کہ ہمیں اپنا لہو تلاش کرنے کے لیے کتنے بے گناہوں کو لہولہان کرنا پڑے۔بقول مصطفی زیدی


آئن سٹائن سے ان کی موت کے بعد باتیں کریں ،حیرت انگیز ایجاد

میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں


تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے




آغر ندیم سحر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

پیج