تحزیر الناس - انجینیئر نذیر ملک - Daily Pakistan Urdu Columns | Facebook Whatsapp Urdu Columns

تحزیر الناس - انجینیئر نذیر ملک

 تحزیر الناس - انجینیئر نذیر ملک


بدھ 21 اپریل 2021


انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


یہ سچ ہے کہ ہم نیک بننا نہیں چاہتے بلکہ نیک نظر آنا چاہتے ہیں۔


خبر نہیں کیا نام ہے اسکا

خود فریبی یا خدا فریبی


اے عقل ودانش والو!

رمضان کا مہینہ تیزی سے گزر رہا ہے اور ہم اس نیکیوں کے موسم بہار کا بھر پور فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ یہ مہینہ ایک چانس دے رہا ہے اپنے اپنے  گناہوں کو بخشوانے کا۔


رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہلاکت ہو اس شخص کے لۓ کہ جس کی زندگی میں رمضان کا مہینہ آیا اور وہ اپنے آپ کو بخشوا نہ سکا۔


شب قدر سے بد بخت ہی دور رکھا جاتا ہے۔ اس ماہ میں اللہ تعالی نے شب قدر ایسی نایاب اسکیم عطا کی ہے کہ اس ایک رات کی عبادت ہزار راتوں سے افضل ہے یعنی ہمارے حساب سے تراسی سال چار ماہ یعنی اوسطا" ایک عام آدمی کی زندگی بھر کی عبادت سے افضل ہے مگر ہم غفلت کی نیند سو رہے ہوتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ بس بخشش ہو جاۓ گی۔ اللہ تعالی اور نبی کریم کے احکامات پر عمل کرنا نہیں اور شفاعت رسول کے امیدوار بنے بیٹھے ہیں۔


ذرا سوچو!

اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حشر کے میدان میں یہ سوال کر لیا کہ اے بندے تمہاری شفاعت میں کیوں کراؤں؟


 کیا دنیا میں میری باتیں مانی تھیں۔ ان پر عمل کیا تھا۔ میرے جیسی شکل بنائی تھی اور میری پیروی کی تھی؟ تو آپکے پاس اس سوال کیا جواب ہو گا؟


جی چرانا کام سے اور کامیابی کا یقیں؟


عید کے اجتماعات میں تو بھاگے بھاگے جاتے ہو۔ کیا ماہ رمضان کے سارے احکامات پر عمل کیا تھا کہ عید والے دن اللہ تعالی سے اجر مانگنے چلے جاتے ہو۔


کیا نماز پنجگانہ اور تراویح پڑھیں تھیں۔ جھوٹ بولنا، ملاوٹ کرنا، ناپ تول میں کمی، حرام کھانا، بدکاری، بداخلاقی، بد زبانی چھوڑ دی ہیں؟


اے عقل و دانش والے لوگو!


اب بھی آپ کے پاس اس رحمتوں اور برکتوں والے مہینے کے تین ہفتے باقی ہیں اور اس باقی ماندہ آخری چانس سے فائدہ اٹھا لو۔ پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی۔


شاید یہ آپکی زندگی کا آخری رمضان ہو۔


بہنو! اور بھائیو

نیکیوں کا موسم بہار جا رہا ہے کچھ کر لو پھر نہ پچتانا۔


متنبع

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


Please visit us at www.nazirmalik. com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

پیج