تخلیق انسان اور انسانی تخلیقات - انجینیر نذیر ملک - Daily Pakistan Urdu Columns | Facebook Whatsapp Urdu Columns

تخلیق انسان اور انسانی تخلیقات - انجینیر نذیر ملک

 تخلیق انسان اور انسانی تخلیقات - انجینیر نذیر ملک



پیر 19 اپریل 2021


تحریر و تحقیق:

انجینیر نذیر ملک سرگودھا


ہم اپنے دعوے کو سچا ثابت کرنے کے لئے قسم اٹھاتے ہیں تاکہ مد مقابل ہماری بات کا یقین کرلے۔


ذرا غور کریں کہ جب اللہ تعالی قسم کھاۓ تو بات اونچی چلی جاتی ہے اور طرہ یہ کہ ایک قسم نہیں، دو نہیں، تین نہیں بلکہ چار مسلسل قسمیں کھا کر جو دعوی اللہ تعالی کر رہے ہیں وہ یقینا" بہت ہی اہم ہو گا


ذرا غور فرمائیے


اللہ تعالی فرماتے ہیں


انجیر کی قسم،


زیتون کی قسم،


طور سینا پہاڑ کی قسم،


اور اس امن والے شہر یعنی مکہ کی قسم،


اب ان چار قسموں کے بعد اللہ تعالی نے فرمایا


کہ ہم نے انسان کو بہترین شکل(احسن تقویم) میں پیدا کیا۔


یعنی اللہ تعالی کی کائنات میں انسان سے بہتر کوئی اور مخلوق نہیں۔

فرشتوں نے آدم کو سجدہ کیا یہ بھی ہمارے باپ آدم علیہ سلام کی تکریم اور بنی نوع انسان کی ہر مخلوق پر برتری کا ثبوت ہے


فرشتوں سے بہتر ہے انسان بننا


مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ


اس کائنات میں جتنی بھی ترقی ہوئی ہے وہ ساری کی ساری بنی نوع انسان کی مرہون منت ہے۔ اللہ سبحان تعالی نے اس کائنات میں جو بھی سائینس، ٹکنالوجی، منطق یا حکمت بالغہ اور علوم استعمال کۓ ہیں وہ سب کے سب انسان کی تخلیق میں استعمال کۓ ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ انسان سائینس اور ٹیکنالوجی کا مرقع ہے اور کیوں نہ ہو کیونکہ اس کا صانع کوئی مخلوق نہیں بلکہ خالق کائنات ہے۔ علمی اعتبار سے یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ انسان وہ واحد مخلوق ہے جسے اشرف المخلوقات ہونے کا شرف حاصل ہے اور اسکی بناوٹ میں کچھ بھی نقص نہیں۔ ہر عضو مکمل اور سائینس کا شاہکار ہے اور کیوں نہ ہو یہ اللہ تعالی کا بہترین پروڈکٹ ہے


اللہ تعالی نے اس کائنات کو چھ دن میں پیدا کیا اسے سجایا اور انسان کے لئے بہترین جاۓ قرار بنایا اور جب کائنات کی ہر شے مکمل ہو گئی تو انسان کو پیدا کیا اور پھر اس ساری کائنات کو انسان کےلئے مسخر کر دیا اور تسخیر کائنات کے لئے جمیع انواع کا علم انسان کو ودیعت کر دیا۔


یاد رہے کہ اللہ تعالی نے آدم کو صرف چیزوں کے نام نہیں بتلاۓ تھے بلکہ اسے اپنا سارے کا سارا ڈیٹا ٹرانسفر کیا تھا تاکہ اس علم کو بروۓ کار لاتے ہوئے اپنی ترقی کی منزلیں طے کرتا رہے۔


ذرا غور کیجئے کہ انسان آکسیجن کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا، اسے ہوا میں اکیس فی صد آکسجن چاہئیے اور وہ ہر اس جگہ موجود ہے جہان تک اس کی رسائی ہے اور جب یہ آکسیجن کی مقدار انسانی جسم میں کم ہونے لگتی ہے تو فورا" انسان کو جمائی آتی ہے تاکہ ناک کے علاوہ منہ کے راستے ہوا کھینچ کر اپنی آکسیجن پوری کر سکے۔


انسان نے ترقی کی منزلیں طے کر کے آٹو فوکس کیمرہ ایجاد کر لیا لیکن اللہ تعالی نے انسانی آنکھ میں شروع سے آٹوفوکس کی خوبی عنایت کر دی تھی آپ کتاب پڑھتے پڑھتے چار لاکھ کلو میٹر دوری پر موجود چاند کو دیکھیں تو آپکی آنکھ فوکس آؤٹ کۓ بغیر چاند صاف دیکھائی دیتی ہے۔ اگر آنکھ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو تو فورا" آنکھ کا بند ہو جاتی ہے اور نقصان سے محفوظ رہتی ہے


ہم ناک کے راستے سانس لیکر پھیپھڑوں کو ہوا مہیا کرتے ہیں اور ناک میں موجود نھنے نھنے بال فلٹر کا کام کرتے ہیں اور اگر یہ فلٹر چوک ہونے لگتا ہے تو انسان کو فورا" چھینک آتی ہے اور یہ قدرتی فلٹر ہوا کے بیک فلو پریشر سے خود بخود صاف ہو جاتا ہے آپ یہ جان کر حیران ہونگے کہ چھینک کا پریشر psig 100 اور رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے اور یہی نظام انڈسٹریل مشینوں میں آٹومیٹک ایئر کلیننگ اور فلٹریشن سسٹم کے نام سے لگایا جاتا ہے۔


ہمارے جسم میں ایک کیمیکل لیبارٹری ہر وقت کام کر رہی ہے جو ہمارے جسم میں موجود نمکیات، وٹامنز، کلسٹرول، یورک ایسڈ، شوگر اور دیگر کیمیکلز پیرامیٹرز کو کنٹرول کرتی ہے اور یہ سب کچھ ایک تیز رفتار کمپیوٹر یعنی آپ کا دماغ سر انجام دیتا ہے اور اس مقصد کے لئے آپکے جسم میں کنٹرول وائرنگ کا ایک مربوط نظام موجود ہے اور یہ ضروری وائرنگ آپکے سپائنل کارڈ کے ذریعے آپکے دماغ یعنی کمپیوٹر کو سنگنلز مہیا کرتی ہے اور یہ خودکار نظام پیدائش سے لیکر موت تک کام سر انجام دیتا رہتا ہے اور اگر اس میں کوئی خامی یا فالٹ آجائے تو ہمارے کہنہ مشق ڈاکٹر مختلف ادویات سے اس کا علاج کرتے ہیں اور جب خود کار نظام بند ہو جاتا ہے تو اسی کا نام انسانی جسم کی موت ہے۔


لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِیۡۤ اَحۡسَنِ تَقۡوِیۡمٍ


 یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا ۔ 


فَبِاَیِّ  اٰلَآءِ  رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ


 پس تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ 


اے اللہ جو تو نے ہمیں نعمتیں عطا کی ہیں ان پر ہم تیرے شکر ادا کرتے ہیں اور یہ نعمتیں ہمیشہ قائم و دائم رکھنا


آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik. com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

پیج